نوابشاہ: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

نوابشاہ: (دنیانیوز) نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لئے تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایاکہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، فرار ہونے والے ٹرالی کے ڈرائیور کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں