کینیڈا اور فرانس نے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھول لیے

پیرس: (دنیا نیوز) سکیورٹی تعاون میں مضبوطی کیلئے کینیڈا اور فرانس نے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھول لیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ بھی گرین لینڈ پہنچ گئیں، دو ممالک کے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا مقصد باہمی تعلقات، تجارتی روابط اور سکیورٹی تعاون مضبوط بنانا ہے۔

یہ اقدام آرکٹک خطے کیلئے سیاسی اور سفارتی حمایت کا واضح پیغام ہے، ماہرین کینیڈا اور فرانس کے اس فیصلے کو ڈنمارک اور گرین لینڈ کیلئے واضح حمایت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں