ملک دشمن بیانیہ کا پہیہ خیبرپختونخوا کی عوام نے جام کردیا: امیر مقام

پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی، ملک دشمن بیانیہ کا پہیہ خیبرپختونخوا کی عوام نے جام کردیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی صوبے کو نہیں دیکھا اپنے لوگوں کے کاروبار بند کرے، پہلی بار دیکھا ہے ایک وزیراعلیٰ صوبے میں دکانوں کو تالے لگا رہا ہے، گڈ گورننس آپ کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔

امیر مقام نے کہاکہ یونیورسٹی طالبہ نے سہیل آفریدی کو 13 سال کی کارکردگی کا آئینہ دکھا دیا،13 برسوں میں پی ٹی آئی نے عوام کو اندھیرے میں رکھا، صوبائی حکومت اپنے لوگوں کو دہشتگردی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں