پورے ملک نے پہیہ جام کی کال مسترد کر دی: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک نے پہیہ جام کی کال مسترد کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے باوجود شہریوں نے دکانیں کھولیں، ملک ہڑتال جیسی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانا چاہئے، چیلنجز کے باوجود کراچی آگے بڑھ رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ نے سب کو غمگین کردیا، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آتشزدگی جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں