پی ٹی آئی میں ہر کوئی بانی کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے: جنید اکبر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی بانی کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے۔

جنید اکبر طیش میں آتے ہوئے بولے محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے، ایک سوال پر بولے جس نے بسنت منائی اس سے پتہ کرلیں ہم تو سارا دن احتجاج میں تھے۔

جنید اکبر نے آڈیو لیک کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا میں نے یہ کب کہا استعفیٰ دے رہا ہوں، یہ کہا اگر مجھے بولنے کا وقت نہیں دیا جائے گا تو سپیکر سے کہہ کر الگ سیٹ الاٹ کراؤں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں