امریکا نے بنگلادیشی مصنوعات پر ٹیرف کم کر کے 19 فیصد کر دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے بنگلادیشی مصنوعات پر ٹیرف کم کر کے 19 فیصد کر دیا۔
امریکا نے بنگلادیشی ملبوسات پر زیرو ٹیرف کی سہولت دینے کا وعدہ کیا، نو ماہ کے مذاکرات کے بعد امریکا اور بنگلادیش کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پایا، بنگلادیش کا امریکی مصنوعات کیلئے مارکیٹ تک رسائی دینے اور ٹیرف کم کرنے پر اتفاق ہوا۔
امریکا اور بنگلادیش کے درمیان 15 ارب ڈالر کا توانائی معاہدہ ہوا، بنگلادیش نے امریکی زرعی، کیمیائی مصنوعات پر محصولات کم کئے، بنگلادیش نے امریکی پولٹری، گوشت، چاول پر ٹیرف ختم کرنے کی حامی بھری ہے۔
معاہدے کے تحت بنگلادیش نے امریکی کیمیکل اور مشینری مصنوعات پر ٹیرف کم کیا۔