عمران خان کا طبی معائنہ، حکومت نے میڈیکل پینل تشکیل دیدیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کا معاملہ، حکومت نے میڈیکل پینل تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، ڈاکٹرز کے پینل میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین شامل نہیں۔

میڈیکل بورڈ کی سفارش کی روشنی میں ہسپتال منتقل کیا جائے گا، میڈیکل بورڈ ہسپتال منتقلی کے لئے مناسب ہدایات بھی دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنے کے عمل میں خصوصی نمائندہ شریک ہوگا، خصوصی نمائندے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے قریبی عزیز کا نام دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں