ایران کے ساتھ لڑائی ٹرمپ کیلئے ناقابل فراموش سبق ہوگا، ایرانی چیف آف سٹاف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ لڑائی امریکی صدر ٹرمپ کیلئے ناقابل فراموش سبق ہوگا۔

ایک بیان میں ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے غیر محتاط بیانات سربراہ مملکت کے شایان شان نہیں، ٹرمپ جنگ کا ارادہ رکھتے ہیں تو مذاکرات کی بات کیوں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی سربراہی میں منگل سے جنیوا میں شروع ہونے جا رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سفارتی اور تکنیکی وفد کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

مذاکرات کے دوران بھی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے، اپنے حالیہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ آج تک کوئی کامیاب معاہدہ نہ کر سکا، مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو قانون کے مطابق اقدام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں