دھی رانی پروگرام کے تحت 112 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
اٹک: (دنیا نیوز) اٹک میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “دھی رانی” پروگرام کے تحت 112 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام پیراڈائز شادی ہال میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ایم این اے طاہرہ اورنگزیب تھیں۔
.jpg)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کے ذریعے سفید پوش خاندانوں کو عملی سہارا فراہم کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام مستحق خاندانوں کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے، اجتماعی شادیوں سے معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے۔
طاہرہ اورنگزیب نے کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کو عملی سہارا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مستحق بیٹیوں کی باعزت رخصتی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔
.jpg)
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ فلاحی منصوبے معاشرتی بہتری اور یکجہتی کا سبب بنتے ہیں، حکومت پنجاب آئندہ بھی ایسے منصوبوں کو وسعت دے گی۔
طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ماشاءاللہ بالکل ٹھیک ہے، جتنی ان کی عمر ہے 73 یا 74 سال اس عمر میں اگر آنکھ میں تکلیف ہو گئی تو انہوں نے اتنا واویلا مچا دیا کہ خدانخواستہ پتہ نہیں کیا ہو گیا۔
.jpg)
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں پمز ہسپتال کے اندر جو بانی پی ٹی آئی کو دیکھ رہے ہیں اور ان کا علاج کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کبھی یہ حالات دیکھے نہیں یہ ان کا پہلا موقع ہے۔
طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو چاند تارے دکھاتے تھے خود تو کبھی دیکھے نہیں، اب ان کو دیکھنے پڑے ہیں تو رولا مچ گیا اور بات کچھ بھی نہیں۔