سندھ کچہ میں پولیس کا ’نجات مہران‘ آپریشن، بدنامِ زمانہ ڈاکو نے سرینڈر کردیا

لاڑکانہ:(دنیا نیوز)سندھ پولیس کا کچے کے علاقوں میں ’نجات مہران‘آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس آپریشن ’نجات مہران‘ میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو ’مرچو ناریجو‘ نے سرینڈر کر دیا۔

ایس ایس پی خیر پورڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی سربراہی میں موثر حکمت عملی کےتحت ’ڈاکو سرنڈر کریں یا ایکشن کے لئے تیار رہیں‘ پیغام کے بعد کامیابی ملی۔

اُن کا مزید کہنا کہ متعدد مقدمات میں مطلوب کچے میں دہشت کی علامت سمجھنے والے دس لاکھ روپے انعام یافتہ ڈاکو مرچ عرف مرچو ولد واحد بخش ناريجو نے خیرپور پولیس کے سامنے سرینڈر کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں