لاہور: ایف آئی اے کی کارروائیاں، سمگلرز، غیر قانونی ویزا ایجنٹس کیخلاف گھیرا تنگ
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلرز اور غیر قانونی ویزا ایجنٹس کے کیخلاف گھیرا تنگ کردیا۔
انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان کی شناخت چوہدری فرمان اور ملک ایاز فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم چوہدری فرمان لاہور میں اتحاد ٹریول کنسلٹنٹ کے نام پر غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا تاہم کارروائی کے دوران ملزم سے 8 عدد پاکستانی پاسپورٹس ، متعدد ورک ویزا کنٹریکٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئیں ہیں۔
دوسری کارروائی میں ملزم ملک ایاز فیصل نے شہری سے بیلجیئم ورک ویزا کے نام پر 13 لاکھ روپے ہتیھائے تھے۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔