گورنر سندھ نہال ہاشمی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔

میئر کراچی نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیام ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور اور درپیش شہری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاق کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار اور بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر سندھ کی جانب سے کراچی کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا گئی۔

نہال ہاشمی نے کہ اکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خواہش ہے کہ کراچی کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ شہر بنایا جائے۔

اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ باہمی رابطوں کو مزید مو ثر بنانے اور مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں