پی ایس ایل 11:کراچی کنگز کا حیدر آباد کنگز مین کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف

کراچی :(دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے حیدر آباد کنگز مین کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں حیدرآباد کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر ہوم ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کی تاریخ کا پہلا مقابلہ ہے کیونکہ حیدرآباد کنگز مین رواں برس پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنی ہے۔

دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے، کراچی کنگز اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کر چکی ہے جب کہ حیدرآباد کنگز مین کو اپنے ابتدائی چاروں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کراچی کنگز کی قیادت معین علی کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں ریضا ہینڈرکس، سلمان علی آغا اور ایڈم زمپا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں