نواب شاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ کے علاقہ دوڑ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو مٹیاری کا رہائشی اور درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا، اس کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔