پی ایس ایل11 میں آج دو میچز شیدول
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔
واضح رہے پوائنٹس ٹیبل پے پشاور زلمی کا پہلا نمبر ہے اور وہ پلے آف کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے، جبکہ کراچی کنگز کو پلے ااف مرحلے میں جانے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہو گا۔
دوسرا میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطان کی قیادت آشٹن ٹرنر جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشی کریں گے۔
یاد رہے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔