رانا ثناء اللہ کی شہید حوالدار محمد نوید انصاری کے گھر آمد، اہلخانہ سےملاقات
فیصل آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں شہید حوالدار محمد نوید انصاری کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سےملاقات کی۔
انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
رانا ثناء اللہ نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوموں کی عزت، وقار اور بقا ءکی ضمانت ہوتی ہیں، معرکۂ حق نے پاکستان کوعزت، وقار اور تاریخی کامیابی دلائی، یہ کامیابی شہداء کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہلخانہ کی قربانیاں بھی ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے، شہداء کے خاندان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم سب شہداء کے اہلخانہ کے مقروض ہیں۔
یاد رہے کہ حوالدار محمد نوید انصاری مئی 2025 کو دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے تھے۔