ایم کیو ایم عام لوگوں کی پارٹی، الیکٹ ایبل کی ضرورت نہیں: خالد مقبول صدیقی

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم عام لوگوں کی پارٹی ہے، الیکٹ ایبل کی ضرورت نہیں،الیکٹ ایبل سیاست میں گالی ہوتی ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیاست اتنی مہنگی ہوگئی، ایک سینیٹر کی قیمت 74 کروڑ تک پہنچ گئی، ہم دو سینیٹرز کی سیٹ بیچتے تو 50، 50 کروڑ فی سیٹ لے لیتے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فیصل سبزواری اور ڈبل ایم اے کر کے پرائمری کو پڑھانے والی باجی کو ٹکٹ دیا، میں نے ایک مرتبہ الیکشن لڑا پھر دوسری مرتبہ الیکشن لڑوا رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں