ترک صدر کا ٹرمپ سے رابطہ، امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی کوششوں کی حمایت

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ترک ایوان صدر کے مطابق صدر اردوان نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا بھی خیر مقدم کیا، ٹیلیفونک گفتگو کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر اردوان نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ متنازع معاملات پر ایک معقول حل ممکن ہے، اور تعمیری اقدامات کیلئے ہماری حمایت جاری رہے گی۔

ترک صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کرنا ضروری ہیں، جہاں اسرائیل کی جانب سے حملے مسلسل جاری ہیں۔

صدر اردوان نے کہا ہمارے خطے میں تنازع کے علاقے میں جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے، اور انہیں یقین ہے کہ متنازع امور کا مناسب حل نکالا جا سکتا ہے، صدر اردوان نے شام میں دوبارہ استحکام کو بھی خطے کیلئے اہم کامیابی قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں