پاکستانی فیلڈ مارشل مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت رہے، امریکی اخبار

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکہ مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔

امریکی اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکہ معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکہ اور ایران کے رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کیں۔

نیویارک ٹائمز نے بھی لکھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی پیشرفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا، نیو یارک ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ ایران اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں