حیدرآباد سے 2 منشیات ڈیلرز گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
حیدرآباد:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقہ حیدرآباد سے 2 منشیات ڈیلرز گرفتار کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ہوسڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دونوں کو گرفتارکیا اور اُن کے قبضے سے 4 کلو 40 گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں محمد یاسین بروہی اور خیر محمد بروہی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تیز کردیں، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔