خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں، نمرہ شاہد نے بتا دیا
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے بتایا ہے کہ خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں۔
حال ہی میں نمرہ شاہد نے یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی، شو کے دوران انہوں نے پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ گفتگو میزبان نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ جارحانہ مزاج لڑکے خواتین کو کیوں متوجہ کرتے ہیں؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نمرہ شاہد نے کہا کہ خواتین کو جارحانہ لڑکے نہیں بلکہ بلال عباس جیسے اداکار متوجہ کرتے ہیں، ایسے دلکش مرد کسی بھی کردار میں کشش رکھتے ہیں، مثال کے طور پر دانش تیمور جس بھی کردار میں نظر آئیں، اچھے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جارحانہ اور جذباتی کردار بھی لڑکیوں کو متاثر کرتے ہیں، پاکستان میں ہم مرد کرداروں کو بہت زیادہ گلیمرائز کرتے ہیں، اگر ایک خوبصورت لڑکے کو جارحانہ یا جذباتی انداز میں پیش کیا جائے اور اس کردار کی بھرپور تشہیر کی جائے، پھر جب وہ سکرین پر آئے اور پس منظر میں دلکش موسیقی چل رہی ہو تو لڑکیاں فوراً متاثر ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق ہر شخص کی اپنی پسند ہوتی ہے، لیکن ہم ان کرداروں کو اس قدر رومانوی اور پُرکشش انداز میں پیش کرتے ہیں کہ ناظرین ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے، اگر ایک خوبصورت اور پُرکشش لڑکے کو بہترین انداز میں تیار کر کے دکھایا جائے اور اس کے کردار کو محبت اور اہمیت دی جائے تو لڑکیاں یہی سمجھتی ہیں کہ یہی مثالی مرد ہے، کیمرہ اس کی بڑی آنکھوں اور خوبصورت انداز کو نمایاں کرتا ہے، روشنی بھی خاص انداز میں دی جاتی ہے اور پھر یہ دکھایا جاتا ہے کہ وہ لڑکا ہیروئن کے لیے دیوانہ ہے، تو یقیناً ناظرین اسے پسند کریں گے۔
نمرہ شاہد نے کہا کہ دانش تیمور اور بلال عباس جب اسکرین پر آتے ہیں تو سب انہیں پسند کرتے ہیں، ہمارے ناظرین ان کے ساتھ خوش ہیں، ابھی وہ نیٹ فلکس طرز کے مواد کے لیے تیار نہیں ہیں۔
دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کے بارے میں بات کرتے ہوئے نمرہ شاہد نے کہا کہ میں کئی مرتبہ یہ بات کہہ چکی ہوں کہ میں دانش تیمور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، کیونکہ مجھے وہ بطور اداکار بہت پسند ہیں، وہ شاندار فنکار ہیں اور عوام میں بے حد مقبول ہیں، انہیں بہت بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں، مجھے دانش تیمور اور بلال عباس، دونوں ہی پسند ہیں۔