پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر19 کا پہلا ٹی 20 کل، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ کےلیے تیاریاں جاری ہیں جہاں پانچ میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان ٹیم کی کپتان فضا فیاض کا کہنا ہے کہ ینگ کھلاڑیوں کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے، پُرعزم ہیں کہ سیریز میں اچھے نتائج آئیں گے۔

جنوبی افریقی کپتان میکا فین فارسٹ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ملنا پسند کریں گی، پاکستان آکر سیریز کھیلنے کی کافی خوشی ہے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...