آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان: صدر ٹرمپ کے بیان پر امریکی انتظامیہ بھی حیران
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ اعلان نے خطے کے مبصرین، مالیاتی منڈیوں اور ان کی اپنی انتظامیہ کو بھی حیران کر دیا ہے۔
گزشتہ کئی ہفتوں اور مہینوں سے امریکی حکام مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتے رہے تھے کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی آمدورفت سے کسی قسم کا فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا تاہم امریکی صدر نے خود وہاں سے گزرنے والے جہازوں سے ٹیکس لینے کا اعلان کردیا۔
اگلے ہی روز ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا انہیں خلیجی ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔
صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت کتنی ہوگی، کون سے خلیجی ممالک اس میں شامل ہوں گے، سرمایہ کاری کن شعبوں میں کی جائے گی یا اس کا طریقۂ کار کیا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments