امارات کی ایران کی جانب سے بحرین، کویت اور اردن پر کئے گئے حملوں کی شدید مذمت
ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے بحرین، کویت اور اردن پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان حملوں کو برادر ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ان کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا خطے کے ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments