اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک 2.0 پر پیش رفت کا جائزہ

شنگھائی: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار، بلال بن ثاقب، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اسد گیلانی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...