مودی سرکار کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مودی سرکار نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جہاز رانی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بحری جہاز وں کے مالکان، منیجرز اور بھرتی کرنے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ آئندہ احکامات تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ کی تعیناتی سے گریز کریں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حکم اس ہفتے آبنائے ہرمز میں اور اس کے آس پاس دو بحری جہازوں پر حملوں میں دو بھارتی شہریوں کے مارے جانے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ خلیج فارس کے علاقے میں کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر، ڈائریکٹوریٹ ضروری سمجھتا ہے کہ اس خطے میں کام کرنے والے بحری جہازوں پر خدمات انجام دینے والے بھارتی شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر میں اضافہ کیا جائے۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ 28 فروری سے ایران کے خلاف امریکااور اسرائیل کی جنگ کے دوران آبنائے ہرمز اور اس کے آس پاس ہونے والے حملوں میں بحری جہازوں کے عملہ کے کم از کم 14 ارکان مارے گئے تھے۔

ان میں وہ تین افراد بھی شامل ہیں جو 9 جون کو عمان کے ساحل پر سیٹبیلو آئل ٹینکر پر امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...