اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا

بغداد: (دنیا نیوز) عراق کے کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں بارودی مواد سے لیس ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے نے اپنا فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے بیس نیوز کے مطابق شہر کے آسمان پر کئی دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل دیکھے گئے، جس کے بعد امریکی قونصل خانے نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونز کے ذریعے کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...