ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے

بغداد: (دنیا نیوز) ایرانی افواج نے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے شمالی عراق میں موجود کردستان فریڈم پارٹی کے ٹھکانوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حملے عراق کے کرد علاقے کے دو اہم شہروں اربیل اور سلیمانیہ میں موجود گروپ کے اڈوں پر کیے گئے۔

ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان یا مالی تباہی کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...