کینجھر جھیل اور نہر میں ڈوبنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

ٹھٹھہ، ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) سندھ اور پنجاب میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون اور 6 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں کراچی کی رہائشی خاتون ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی رضاکاروں نے خاتون کی لاش جھیل سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی، جس کے بعد لاش سول ہسپتال مکلی منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت نور بابو زوجہ سردار شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے تھا۔

ادھر ننکانہ صاحب کے علاقے شاہکوٹ میں نہر میں گر کر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے بعد بچے کی لاش نہر سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شاہکوٹ منتقل کر دی۔

جاں بحق بچے کی شناخت 6 سالہ مہدی حسن کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق رسول نگر سے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...