شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ  تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام  نے مزید بتایا کہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم علاقے میں سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...