پشاور میں زبانی تکرار خونریز تصادم میں تبدیل، دو افراد جان سے گئے
پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور میں معمولی جھگڑا خونیں تنازع میں تبدیل ہونے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود میں دو رشتہ دار فریقوں کے درمیان زبانی تکرار کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 3 زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا اطلاع ملتے ہی فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جب کہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments