پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین میں پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات جاری ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظات بھی برقرار ہیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل بنانے کی اجازت دینے پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایسے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیر غور تجاویز میں یوکرین میں پیٹریاٹ میزائل کے بعض پرزے تیار کر کے انہیں حتمی اسمبلنگ کیلئے جرمنی بھیجنا، یوکرین کو موجودہ امریکی یورپی پیٹریاٹ پروگرام میں شامل کرنا، یا کم لاگت والا ورژن تیار کرنے کی اجازت دینا شامل ہے تاہم کسی بھی نئی پیداوار سے یوکرین کو میزائل ملنے میں کم از کم ایک سال یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں کے باعث یوکرین کے پیٹریاٹ میزائل ختم ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے نیٹو میں امریکی سفیر منصوبے کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...