ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے بہشت زہرا قبرستان کے سی ای او محمد جواد تاجک نے اعلان کیا ہے کہ تہران کی شہری حدود سے باہر ایک مقام کو ممکنہ جنگی حالات میں امریکی فوجی اہلکاروں کی عارضی تدفین کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد جواد تاجک نے کہا کہ یہ اقدام بحرانی انتظامات اور غیر معمولی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا حصہ ہے، مقررہ مقام پر تقریباً 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہے، یہ اقدام محض میڈیا مہم یا نفسیاتی کارروائی نہیں بلکہ تہران شہر سے باہر یہ مقام تیار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کو مختلف بحرانی حالات کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوتی ہے، جن میں غیر ملکی فوجی دستوں کے ایرانی سر زمین میں داخل ہونے کا ممکنہ منظر نامہ بھی شامل ہے، اسی مقصد کے تحت غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی لاشوں کے انتظام، عارضی طور پر محفوظ رکھنے اور ضرورت پڑنے پر تدفین کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔

محمد جواد تاجک کا مزید کہنا تھا کہ تیاریوں کا یہ مطلب نہیں کہ جنگ یا امریکی فوجی دستوں کا تہران میں داخل ہونا ناگزیر سمجھا جا رہا ہے، بلکہ یہ معمول کی ہنگامی منصوبہ بندی اور بحران سے نمٹنے کے انتظامات کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...