بی ایس 30 ضمنی انتخاب: غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے اسفند یار کھرل کامیاب

خیرپور:(دنیا نیوز) پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب کے تمام 164 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار اسفند یار کھرل نے 48 ہزار 986 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جب کہ آزاد امیدوار سید تصور مہدی حسن 1 ہزار 299 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تمام 164 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مکمل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدوار نے واضح برتری حاصل کی، انتخابی نتائج کا حتمی اعلان متعلقہ الیکشن حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...