جہلم میں ڈکیتی مزاحمت پر 54 سالہ شخص قتل
جہلم: (دنیا نیوز) جہلم کے علاقہ قائد آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر 54 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔
مسلح ملزمان گلی میں خواتین سے لوٹ مار کر رہے تھے، مقتول نے آگے بڑھ کر مزاحمت کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے صغیر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور خواتین سے پانچ لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی حالت میں صغیر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments