خانیوال میں 15 سالہ لڑکا غیرت کے نام پر قتل

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے علاقہ بختیاری گارڈن میں 15 سالہ لڑکا غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرلیا، مقتول عبداللہ کا قاتل حقیقی کزن اسامہ نکلا، ملزم اسامہ نے بہن سے تعلقات کے شبہ میں کزن عبداللہ کو قتل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے، فرانزک رپورٹ اور جدید تفتیشی ذرائع سے ملزم کو ٹریس کیا گیا، قتل ہونے والے عبداللہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...