سیالکوٹ: مسلح ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لے اڑے
سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پانچ مسلح ڈاکو اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ چک ہڑو میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں پانچ ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے، اہلخانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں موجود افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور الماریوں کی تلاشی لے کر قیمتی سامان لوٹ لیا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا، 95 ہزار سعودی ریال اور ایک لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے، متاثرہ گھر کے مالک ملک علی قاسم بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ واردات کے وقت ان کی اہلیہ اور بچے گھر میں موجود تھے۔
اہلخانہ نے واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آر پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور لوٹا گیا سامان برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments