گوجرانوالہ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 18 فوڈ پوائنٹس بند، 4 کے خلاف مقدمات

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 فوڈ پوائنٹس بند جبکہ 4 کے خلاف مقدمات درج کر دیئے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 730 کلو ناقص گوشت، 915 لٹر بیوریجز، 515 لٹر ملاوٹی دودھ اور 300 کلو ایکسپائر و ممنوعہ اشیاء تلف کر دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق 500 لٹر سے زائد مختلف ناقص اشیاء موقع پر ہی تلف کی گئیں، جبکہ مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی 120 مختلف اشیائے خورونوش کے سیمپلز بھی لیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 160 لٹر استعمال شدہ آئل، 150 کلو بیکری ویسٹ اور ایک لوڈر رکشہ بھی ضبط کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سٹوریج ایریا میں انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، جہاں کیڑے مکوڑوں سمیت کاکروچ بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...