ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دبئی: (دنیا نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے 11ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ عائشہ ظفر نے 26 اور فاطمہ ثنا نے 24 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اقرا سحر اور کیری چین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 71 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی اسپنر نشرہ سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

نشرہ سندھو ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بھی بن گئیں، شاندار بولنگ پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کیری چین 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

پاکستان ویمن ٹیم سیمی فائنل میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...