بہاولنگر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments