اقوام متحدہ نے مصنوعی ذہانت انسانیت کیلئے خطرناک قرار دیدی

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانیت کے وجود کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

جنیوا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا دنیا میں صرف چند افراد کے پاس مصنوعی ذہانت پر تقریباً لامحدود طاقت موجود ہے، اے آئی سے مستفید ہونے والے ممالک کو اے آئی کی متفقہ واضح حدود مقرر کرنے پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جدید مصنوعی ذہانت سے متعلق مکمل اور ناقابل سمجھوتہ ضمانتیں یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے، وہ مصنوعی ذہانت تیار کرنے والی کمپنیوں پر زور دیں گے کہ وہ اس کے خطرات کم کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کم از کم ہمیں ان ممالک کو جہاں اے آئی تیار کی جا رہی ہے اور ان ممالک کو جو اس کی سپلائی چین میں شامل ہیں، ان سے مل کر ایسے متفقہ اصول اور واضح حدود طے کرنی چاہئیں جن کی خلاف ورزی کسی صورت نہ ہوسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...