ٹیکنالوجی سے عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانا ترجیح ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے متعلق اجلاس ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس کا مقصد شہریوں کے لیے زیادہ کارکردگی، سہولت، رسائی اور خدمات تک آسان رسائی یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...