کینسر کے باعث اداکارہ طاہرہ ہاشمی کسمپرسی کا شکار، حکومت سے مدد کی اپیل

کراچی: (ویب ڈیسک) فلم اور سٹیج کی دنیا میں اپنی اداکاری سے منفرد پہچان بنانے والی طاہرہ ہاشمی آج زندگی کے ایسے دور سے گزر رہی ہیں جہاں بیماری سے زیادہ بھوک اور بے بسی نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔

کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا اداکارہ کا اکلوتا بیٹا بھی معذوری کے باعث اپنی بیمار ماں کا سہارا بننے سے قاصر ہے۔

گھر میں کوئی کمانے والا نہیں، حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے، جبکہ علاج کے اخراجات پورے کرنا بھی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

مستانہ، البیلا، ببو برال اورسہیل احمد سمیت سٹیج کے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والی طاہرہ ہاشمی کبھی شہرت کی بلندیوں پر تھیں، مگر آج کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کینسر میں مبتلا اداکارہ اور انکا معذور بیٹا دونوں بےسہارا ہیں، نہ علاج کے لیے پیسے ہیں اور نہ گھر کا خرچ چلانے والا کوئی۔

طاہرہ ہاشمی نے پنجاب حکومت، شوبز برادری اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سہارا دے دیں، زندگی بہت مشکل ہوچکی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...