بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دس روز قبل تینوں چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی تھی، مگر اب تک اس خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں آج ایک بار پھر تینوں چیف جسٹس صاحبان سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بلا تاخیر انصاف دیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، عمران خان کا خط وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو پہنچایا گیا تھا۔

وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا تھا کہ خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی کی طبی سہولتیں اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔

خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، میرا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...