شہرِ قائد میں معمر میاں بیوی کی لاشیں برآمد، قتل کا شبہ
کراچی: (دنیا نیوز) شہرِ قائد میں معمر میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق سرسید ٹاؤن میں بی اماں پارک سیکٹر گیارہ کے علاقےسے دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد یامین اور نفیس اختر کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں تقریباً 65 سے 70 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق معمر میاں بیوی کچھ عرصہ قبل کینیڈا سے پاکستان منتقل ہوئے تھے، دونوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے جہاں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پر شبہ ہے کہ میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور حالات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments