روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے بیان بیان میں یوکرینی صدر نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ روسی افواج دریائے ڈنیپرو پر قائم پلوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہیں۔

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روسی حملوں کی نئی تیاریوں سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے ممکنہ حملوں کے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی افواج توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اہم پلوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...