روس سے جنگ: یوکرین کو یورپی یونین میں شمولیت کیلئے شدید مشکلات کا سامنا

کیف: (دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یورپی ممالک میں بھی یوکرین کی رکنیت کے لئے عوامی حمایت میں کمی دیکھی جا رہی ہے، یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی راہ میں جنگ کے علاوہ بدعنوانی، معاشی اصلاحات اور یورپی منڈی پر ممکنہ اثرات بڑی رکاوٹیں ہیں۔

یورپی یونین کے متعدد سفارت کاروں اور حکام کا خیال ہے کہ یوکرین کی جلد رکنیت کا امکان کم ہے، سروے کے مطابق یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے حق میں یورپی عوام کی حمایت 69 فیصد سے کم ہوکر 47 فیصد رہ گئی ہے، فرانس اور پولینڈ میں 57 فیصد جبکہ جرمنی میں 59 فیصد افراد نے آئندہ چند برسوں میں یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی مخالفت کی۔

یوکرین کی رکنیت کی مخالفت کی ایک بڑی وجہ اس کا وسیع زرعی شعبہ بھی ہے، یورپی کسانوں کو خدشہ ہے کہ یوکرین کی کم لاگت زرعی مصنوعات یورپی منڈی میں آنے سے مقامی پیداوار کی قیمتیں گر سکتی ہیں۔

یورپی یونین میں شمولیت کے لئے تمام 27 رکن ممالک کی منظوری ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...