سرگودھا: تیز دھار آلے سے وار کرکے معمر شخص کو قتل کر دیا گیا

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقہ چک نمبر 58 جنوبی میں 74 سالہ ضعیف شخص کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔

مقتول احمد خان اپنے زرعی رقبے میں بنے کمرے میں اکیلا رہائش پذیر تھا، بیٹا بھتیجے کے ہمراہ والد کی خیریت معلوم کرنے پہنچا تو بستر پر خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔

مقتول کے ماتھے اور سر کے بائیں جانب تیز دھار آلے کے زخم پائے گئے، تکیہ اور چہرہ بھی خون آلود تھا، تھانہ عطا شہید پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...