ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا
لاہور: (ویب ڈیسک) ملتان سلطانز نے سیزن 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت آسٹریلوی فاسٹ بولر لانس مورس کو سائن کرلیا۔
لانس مورس انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ اس سے قبل میلبورن اسٹارز، پرتھ سکورچرز اور ویسٹرن آسٹریلیا کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
لانس مورس کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا وسیع ترین تجربہ حاصل ہے۔
اس بارے میں لانس مورس نے کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننے کا پہلے بھی سوچ رکھا تھا۔
— Multan Sultans (@MultanSultans) November 23, 2026
ملتان سلطانز کے سی ای او گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے تیز ترین بولر لانس مورس کو ملتان سلطانز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
گوہر شاہ نے کہا کہ لانس مورس کے آنے سے ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہترین بنے گا، لانس مورس پی ایس ایل 12 میں سب سے تیز گیند باز ہوں گے۔
گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک ایک کھلاڑی پر فوکس کرتی ہے اور ان کا بھرپور خیال رکھتی ہے، شائقین ناہید رانا کو پی ایس ایل گیارہ میں انجوائے کرتے رہے اس مرتبہ لانس مورس کی تیز گیند بازی انجوائے کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments