کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
کراچی: (دنیا نیوز) بلوچ کالونی بلاک 4، کراچی ایڈمن سوسائٹی کے قریب عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ محمد نوید ولد عزیز، 35 سالہ فرحان ولد سعید، 17 سالہ محمد ارسلان ولد غلام محمد، 35 سالہ نجیب ولد نامعلوم، 25 سالہ عابد ولد مصطفیٰ، 24 سالہ بلال ولد رمضان اور 30 سالہ نجیب ولد عبدالکریم شامل ہیں۔
دیگر جاں بحق افراد میں 22 سالہ اللہ دتہ ولد نامعلوم، 20 سالہ محمد علی ولد محمد بلال، 27 سالہ صغیر ولد ظفر اقبال، 23 سالہ حسیب ولد محمد اکرم، 25 سالہ وقاص ولد نور احمد اور 30 سالہ جبران ولد حبیب اللہ شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments